مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ لنڈی کوتل میں ایف سی نے وہابی دہشتگردی کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، اس کارروائی کے دوران ایف سی کے 2اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 مسلح وہابی خود کش حملہ آوروں نے لنڈی کوتل میں ایف سی کی چوکی پر حملہ کردیا اور سکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایف سی جوانوں نے بھرپور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور ایک خود کش حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اپنے ساتھی کا حشر دیکھ کر دوسرے خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان کے علاقہ لنڈی کوتل میں ایف سی نے وہابی دہشتگردی کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، اس کارروائی کے دوران ایف سی کے 2اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
News ID 1873850
آپ کا تبصرہ