10 اپریل، 2013، 11:37 AM

پاکستان

اورکزئی ایجنسی میں مزید 7 طالبان شرپسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں مزید 7 طالبان شرپسند ہلاک

مہر نیوز/10 اپریل /2013ء: پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں طالبان شر پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں 7 طالبان شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں طالبان شر پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں 7 طالبان شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ شرپسندوں کے حملے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے سکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈبوری میں طالبان شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،حملے میں 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 7طالبان شر پسند مارے گئے۔باخبر ذرائع کے مطابق پاکستنی طالبان شرپسندوں کو وہابی مدرسوں اور لال مسجد جیسی کئي وہابی مسجدوں سے بڑے پیمانے پر مدد مل رہی ہے۔

News ID 1819806

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha