20 فروری، 2017، 1:20 PM

ایران، امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں/ ایران کا میزائل سسٹم دفاعی نوعیت کا ہے

ایران، امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں/ ایران کا میزائل سسٹم دفاعی نوعیت کا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دھمکیاں دینا بند کردے، کیوںکہ تہران امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں اور ایران اپنے قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں کسی کے رعب و دبدبے میں آنے والا نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے  امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دھمکیاں دینا بند کردے، کیوںکہ تہران امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں اور ایران اپنے قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں کسی کے رعب و دبدبے میں آنے والا نہیں۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکہ کی حالیہ حکومت ایران پر بیلسٹک میزائل کی آڑ میں پابندیاں لگا کر اسے مشتعل کرنا چاہتی ہے، اگر ایران کو مزید تنگ کیا گیا تو تہران جوابی اقدامات اٹھاسکتا ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ اشتعال انگیز بیانات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی دشمنی اور عداوت کا آئاز نہیں کیا اور دشمنی کے آغاز کا ارادہ بھی نہیں رکھتے ہمارا میزائل نظام دفاعی نوعیت کا ہے ہم کسی بھی ملک کو اشتعال دلانے کی کوشش میں نہیں ہیں ہم پر امن زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں دنیا میں امن و ثبات کے خواہاں ہیں۔ لیکن اگر کسی نے ایران کی طرف ٹیڑھی آنکھ  سے بھی دیکھنے کی کوشش کی تو ہم اس کی آنکھ پھوڑ دیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے وزير خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ امریکی اور اسرائیلی بیساکھیوں ناچ رہے ہیں  ایرانی قوم کی ںظر میں نہ امریکی بیانات کی کوئی قدر و قیمت اور اور نہ ہی سعودی رعب کے بیانات کی کوئی حیثیت ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ امریکہ اور سعودی عرب طے شدہ منصوبے کے تحت ایران کے خلاف صف آرا ہیں۔

News ID 1870575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha