مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ اپوزیشن نے صدر جیکب زوما کو خطاب سے روکنے کی کوشش کی تو پارلیمنٹ کے نمائندوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی جس میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما پر بدعنوانی، اقربا پروری اور اقتصادی بدانتظامی کے الزامات ہیں، وہ قوم سے خطاب کے لیے پارلیمنٹ پہنچے تو اپوزیشن نے مخالفانہ نعروں سے ان کا استقبال کیا۔
اجلاس کے دوران گرما گرمی بڑھی تو اسپیکر نے گارڈزکو طلب کر لیا، اس موقع پر اپوزیشن ارکان اور گارڈز کے درمیان مکوں اور لاتوں کا تبادلہ ہوا اور گارڈز نے ارکان کو زبردستی ایوان سے باہر نکال دیا۔
جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ اپوزیشن نے صدر جیکب زوما کو خطاب سے روکنے کی کوشش کی تو پارلیمنٹ کے نمائندوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی جس میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
News ID 1870363
آپ کا تبصرہ