مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے 2 فلسطینی شہری شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق غزہ میں مصر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے افراد کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ اور مصر کی سرحد کے قریب نشانہ بنایا تاہم حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے 2 فلسطینی شہری شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1870317
آپ کا تبصرہ