17 جنوری، 2017، 5:51 PM

پاکستان کے وزیر داخلہ پر دہشت گردوں کی حمایت کا سنگین الزام

پاکستان کے وزیر داخلہ پر دہشت گردوں کی حمایت کا سنگین الزام

پاکستان کے صوبہ سندھ کے مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیونے پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثارپر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار دہشت گردوں کے حمایتی اور وکیل ہیں اس لیے ان سے مخالفت ہے جو دشمنی میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیونے پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثارپر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار دہشت گردوں کے حمایتی اور وکیل ہیں اس لیے ان سے مخالفت ہے جو دشمنی میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات  کرتے ہوئے مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ امن وامان سے جڑا ہوا ہے جو خالصتا ریاستی معاملہ ہے لیکن کچھ لوگ اس معاملے پر بھی سیاست کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے تکلیف ہے کہ وہ دہشت گردوں کے حمایتی اور وکیل ہیں اس لیے ان سے مخالفت ہے جو دشمنی میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے جب کہ چوہدری نثار کس کے لیے کام کرتے ہیں سمجھ نہیں آتا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ ہم ان کی تعریف کریں تو وہ پاکستانی بنیں ، انہوں نے  پھر اچھے اور برے دہشت گردوں کا تذکرہ چھیڑا ہے، جب راحیل شریف فوج کے سربراہ  تھے تو سب وزرا  پریشان تھے اور یہ لوگ بولتے تک نہیں تھے۔

News ID 1869793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha