15 جنوری، 2017، 12:29 PM

بحرینی حکومت نے تین شیعہ جوانوں کو پھانسی دیدی

بحرینی حکومت نے تین شیعہ جوانوں کو پھانسی دیدی

بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے تین شیعہ جوانوں کو پھانسی دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے تین شیعہ جوانوں کو پھانسی دیدی ہے۔ بحرین کے تین شیعہ جوانوں کی پھانسی کے بعد بحرینی عوام نے وسیع پیمانے پرآل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت کے خلاف  احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ بحرین کے مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی گروہوں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ کے بہیمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بحرین میں جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جبکہ بحرینی حکومت امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون سے بحرینی عوام کے جمہوری  مطالبے کو کچلنے کی مذموم تلاش و کوشش کررہی ہے۔

News ID 1869741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha