13 جنوری، 2017، 6:49 PM

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، پاکستان

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، پاکستان

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار کسی دوسرے ملک کو ٹھہرانا مناسب نہیں بلکہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار کسی دوسرے ملک کو ٹھہرانا مناسب نہیں بلکہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی جارہی ہے۔ پاکستانی ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور نا ہی مخالفانہ بیان بازی کے سلسلے کا حصہ بنے گا اورہم دوسروں سے بھی ایسی ہی توقعات رکھتے ہیں۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان کو بہت سی دہشت گرد تنظیموں نے متاثر کررکھا ہے عدم استحکام نے وہاں حقانی نیٹ ورک، تحریک طالبان، داعش، جماعت الاحرار اور القاعدہ کو جگہ دی اور چند غیرملکی عناصر اس تمام تر صورتحال کا فائدہ اٹھار رہے ہیں اور افغان سرزمین کو پاکستان سمیت خطے بھر کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے پاکستان کو را اور افغان خفیہ ایجنسی کے گٹھ جوڑ اور سرگرمیوں پر تحفظات ہیں۔

News ID 1869699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha