مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ مغربی بائی پاس کےقریب ہوا، یہ مقام پہاڑیوں کے قریب واقع ہے۔ دھماکے کا ہدف ایف سی کی گاڑی تھی۔ دھماکے کے بعدپولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
پاکستان کے شہرکوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔
News ID 1869421
آپ کا تبصرہ