2 جنوری، 2017، 10:28 AM

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 6 اہلکار زخمی

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 6 اہلکار زخمی

پاکستان کے شہرکوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ مغربی بائی پاس کےقریب ہوا، یہ مقام پہاڑیوں کے قریب واقع ہے۔ دھماکے کا ہدف ایف سی کی گاڑی تھی۔ دھماکے کے بعدپولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

News ID 1869421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha