30 دسمبر، 2016، 2:42 PM

کشمیرکے بانڈی پورہ حاجن علاقہ میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک

کشمیرکے بانڈی پورہ حاجن علاقہ میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شمال میں بانڈی پورہ حاجن علاقہ میں علیحدگی پسندوں نے ہندوستانی فورسز پر اچانک حملہ کرتے ہوئے2 ہندوستانی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے شمال میں بانڈی پورہ حاجن علاقہ میں علیحدگی پسندوں نے ہندوستانی فورسز پر اچانک حملہ کرتے ہوئے2  ہندوستانی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو شاہ گھنڈ کے گلشن پورہ محلہ میں اس وقت کیا گیا جب فورسز علاقے کا محاصرہ کررہی تھیں۔ علیحدگی پسندوں نے دستی بم چلائے اور فائرنگ کی۔ جھڑپ کے بعد علیحدگی پسندوں نے کریک ڈاؤن ناکام بنا دیا جبکہ وہ بھارتی فورسز کو چکمہ دے کر علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد میں فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا، اس دوران آبادی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1869360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha