مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے روس میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیاہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم دکھ کے ان لمحات میں روس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی عوام اور قیادت روسی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ روسی فوج کا طیارہ بحراسود کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ طیارے میں روس کا فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافیوں سمیت 92 افراد سوار تھے ۔
پاکستان نے روس میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیاہے۔
News ID 1869256
آپ کا تبصرہ