اسرائيلی وزير اعظم کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر سخت برہمی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کو ایک مہینے میں جائزہ رپورٹ بنانے کا حکم دے دیا ہے ۔
نیتین یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اداروں کو اسرائیلی امداد کا جائزہ اور اسرائیل میں اقوام متحدہ کےنمائندوں کی موجودگی کابھی جائزہ لیاجائےگا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائيل سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے۔

News Code 1869247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =