23 دسمبر، 2016، 7:20 PM

اوبامہ کا امریکہ میں مسلم رجسٹریشن پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان

اوبامہ کا امریکہ میں مسلم رجسٹریشن پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان

امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر باراک اوبامہ نے اپنی مدت صدارت پوری ہونے سے قبل’’مسلم رجسٹریشن پروگرام ‘‘ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر باراک اوبامہ نے اپنی مدت صدارت پوری ہونے سے قبل’’مسلم رجسٹریشن پروگرام ‘‘ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اوبامہ نے یہ بڑا قد م نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے ایک دن بعد اٹھایا ہے ، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پرپابندی لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے 9/11 کے بعد سے جاری ’’مسلم رجسٹری پروگرام‘‘ کو سرکاری طور پر ختم کر دیا ہے ،تاہم یہ نظام سال 2011ء سے غیر موثر تھا۔ اب ٹرمپ کو اس سلسلے میں اگر کوئی پروگرام شروع کرنا ہوگا ، تو انہیں دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑے گا۔قابل ذکر ہے کہ این ایس ای ای آر ایس کا استعمال خاص طور پر عرب اور مسلم ممالک کے شہریوں کا ٹریک ریکارڈ رکھنے کے لئے کیا جاتا تھا۔ اوباما نے سال 2011 ء میں ہی اس کو منسوخ کر دیا تھا تاہم اس کو سرکاری طور پر ختم کرنا اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے مضبوط پیغام مانا جائے گا۔یاد رہے کہ سال 2002ء میں بش انتظامیہ نے یہ سسٹم شروع کیا تھا۔ اس کے تحت مسلم ممالک سے آنے والے لوگوں کو اپنی زیادہ سے زیادہ معلومات مہیا کرانی ہوتی تھی،جبکہ جو لوگ 30 دن سے زیادہ امریکہ میں رہنے کا ارادہ رکھتے تھے ، ان کو مزید معلومات دینی پڑتی تھی۔

News ID 1869196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha