8 دسمبر، 2016، 10:16 PM

ہندوستان میں بیک وقت تین طلاقیں غیر آئينی قرار

ہندوستان میں بیک وقت تین طلاقیں غیر آئينی قرار

ہندوستانی ریاست اترپردیش کے ہائی کورٹ نے مسلم پرسنل لاء سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بیک وقت تین طلاقوں کو غیر آئینی اور مسلم خواتین کے حقوق کے خلاف قرار دے دیا ہے جبکہ فقہ جعفریہ کے مطابق بھی بیک وقت تین طلاقیں درست نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اترپردیش کے ہائی کورٹ نے مسلم پرسنل لاء سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بیک وقت تین طلاقوں کو غیر آئینی اور مسلم خواتین کے حقوق کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الہٰ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ’’آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‘‘ کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں یکساں شہری قوانین کے نفاذ کی مخالفت بند کردے کیونکہ کوئی بھی پرسنل لاء بورڈ، آئین سے بالاتر نہیں۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی کے خلاف ہے۔ جبکہ فقہ جعفریہ کے مطابق بھی بیک وقت تین طلاقیں درست نہیں ہیں۔

News ID 1868866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha