عراق کے شہرسامراء میں کار بم دھماکہ/ کئی زائرین شہید و زخمی

عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں دہشت گردوں کے بم دھماکے میں کئی زائرین شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں دہشت گردوں کے بم دھماکے میں کئی زائرین شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔ صوبہ صلاح الدین کی اعلی کونسل کے رکن خالد حسن نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کئی ایرانی زائرین بھی شامل ہیں اطلاعات کے مطابق دھماکہ کار بم کے ذریعہ  بس ٹرمنل کے قریب کیا گیا  شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

News Code 1868115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =