30 اکتوبر، 2016، 12:49 PM

افغانستان میں 25 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں 25 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 25 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 25 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق فضائی کارروائی ننگر ہار کے شیر زاد ضلع میں کی گئی ، جہاں طالبان کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا،فضائی حملے میں کم از کم 2 درجن طالبان مارے گئے ہیں ۔طالبان کی جانب سے اس حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

News ID 1867950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha