14 اکتوبر، 2016، 11:49 AM

طالبان نے افغان فوج اور پولیس کے 100 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا

طالبان نے افغان فوج اور پولیس کے 100 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے فوج اور پولیس کے 100 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان  دہشت گردوں نے فوج اور پولیس کے 100 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے نواح میں لڑائی کے دوران پسپا ہوتے ہوئے افغان سیکیورٹی اہلکار طالبان کے گھیرے میں آ گئے جن میں سے 100 اہلکاروں کو طالبان دہشت گردوں نے قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اہلکاروں کو لشکرگاہ کے نواحی علاقے چاہ انجیر میں قتل کیا گیا۔ ایک اہلکار فیض محمد کے مطابق میرے علاوہ صرف 2 اور اہلکار وہاں سے بچ کر آئے ہیں۔ طالبان نے اہلکاروں کی 22 گاڑیوں، درجنوں ٹرکوں اور سیکڑوں رائفلوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ دہشت گردوں نے درجنوں اہلکاروں کو اغوا بھی کرلیا۔ افغان فوج کے ترجمان کے مطابق مزید 400 اہلکاروں کو لشکر گاہ بھیج دیا گیا ہے۔ ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملوں میں داعش کے 27  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1867581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha