سعودی عرب کے بھیانک جرائم پر یمنی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر امیر عبداللہیان نے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم اور مجلس عزا پر سعودیہ کےمجرمانہ ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام کے بھیانک جرائم پر یمنی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر امیر عبداللہیان نے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم اور مجلس عزا پر سعودیہ کےمجرمانہ ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام کے بھیانک جرائم پر یمنی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے 6 ماہ قبل  بڑے غرو و تکبر سے کہا تھا کہ سعودی عرب یمن کو چند دنوں میں فتح کرلےگا لیکن یمنی عوام نے سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دے کر سعودی عرب کی مجرمانہ کارروائیوں اور اس  کے بہیمانہ اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ سعودی عرب آج  بھیانک اور وحشیانہ جرائم  کے ارتکاب کے سلسلے میں اسرائیل کی صف میں کھڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا جتنا ظلم و ستم بڑھتا جائے گا یمنی عوام میں اتنا ہی استحکام پیدا ہوتا جائے گا اور اس غیر منصفانہ جنگ میں یمن کے مظلوم عوام کی کامیابی یقینی ہے۔

News Code 1867475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha