مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے شہر ویلز مالا گا کے ایک ہوٹل میں دھمکے کے نتیجے میں 77افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ویلز مالا گا کے ایک معروف ہوٹل میں دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں ایک فیسٹیول جاری تھا۔ سلنڈر پھٹنے سے ہونے والا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں عمارت کا بڑا حصہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔دھماکے کے بعد فیسٹیول میں بھگدڑ بھی مچ گئی۔ دھماکے میں ہونے والے زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
اسپین کے شہر ویلز مالا گا کے ایک ہوٹل میں دھمکے کے نتیجے میں 77افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1867309
آپ کا تبصرہ