پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ فلک کے قریب مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ فلک کے قریب مسافر پک اپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے ایف آر در اندازہ جانے والی مسافر پک اپ کوٹ فلک کے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1867010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =