8 ستمبر، 2016، 9:10 PM

ہندوستان میں کالے جادو کے الزام میں 2 افراد کو زندہ جلادیا گيا

ہندوستان میں کالے جادو کے الزام میں 2 افراد کو زندہ جلادیا گيا

ہندوستان میں کالے جادو سے پڑوسیوں کو قتل کرنے کے الزام میں 2 افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں کالے جادو سے پڑوسیوں کو قتل کرنے کے الزام میں 2 افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ایک گائوں میں دیہاتیوں نے 2 افراد پر کالے جادو کے ذریعے اپنے پڑوسیوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا اور ان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا کر ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول گذشتہ روز ہی گائوں واپس لوٹے تھے جب انھیں دیہاتیوں نے پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ضلع گاجاپاتی کے ڈپٹی پولیس چیف سنتوش کمار مشرا کا کہنا تھا کہ دیہاتیوں نے ان پر الزام لگایا کہ انھوں نے کالے جادو کی مدد سے 4 دیہاتیوں اور ایک بچے کو ہلاک کیا۔پولیس کا کہنا ہے واقعے میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News ID 1866779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha