5 ستمبر، 2016، 5:39 PM

امریکہ کی چین کو عالمی قوانین پر عمل کرنے کی سفارش

امریکہ کی چین کو عالمی قوانین پر عمل کرنے کی سفارش

امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ انھوں نے چین کے صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ چين کوعالمی قوانین پر عمل کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ انھوں نے چین کے صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ چين کوعالمی قوانین پر عمل کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے چین میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس کے دوران اپنے چینی ہم منصب پر واضح کیا کہ ہم بین الاقوامی قوانین اور روایات کو صرف اس لئے تسلیم کرتے ہیں تاکہ ایک مضبوط بین الاقوامی قانون بنے جو ہم سب کے مفاد میں ہے، میرا خیال ہے کہ بین الاقوامی قوانین چین کے بھی حق میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے بین الاقوامی معاشی پالیسیوں اور ساؤتھ چائنا سی کے حوالے سے بہت سی بین الاقوامی روایات اور قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں، چین پر واضح کردیا ہے کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

News ID 1866710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha