مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے پرپاکستان کی قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان مخالف نعروں، میڈیا دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ایوان پر تشدد اقدامات کا مخالف ہے۔ وفاقی وزیر کی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔وفاقی وزیر برجیس طاہر کے علاوہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے بھی الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اشتعال انگیز تقاریر کے بعد سے ایم کیو ایم کے بانی سے لا تعلقی کا اظہار کر لیا ہے، صرف ایک تقریر کو بنیاد بنا کر پوری مہاجر قوم کو نشانہ نہ بنایا جائے۔
پاکستان مخالف نعرے لگانے پرپاکستان کی قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
News ID 1866637
آپ کا تبصرہ