31 اگست، 2016، 3:56 PM

پاکستان کےچیف جسٹس نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا

پاکستان  کےچیف جسٹس نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا

پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ازخود نوٹس آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت رجسٹرار کے نوٹ پر لیا، جس میں کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے کی تفصیلات درج تھیں۔رواں ماہ 8 اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے زیادہ تر وکلاء تھے جبکہ میڈیا نمائندے بھی اس کی زد میں آئے تھے۔رجسٹرار کے نوٹ میں کہا گیا کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک میں عموماً اور بلوچستان میں خاص طور سے گورننس کے حوالے سے شکوک وشبہات پیدا کردیئے ہیں۔نوٹ کے مطابق جس منظم انداز میں یہ حملہ کیا گیا، اس سے ریاستی مشینری کی کارکردگی پر سوالیہ نشان پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ سکیورٹی انتظامات کی کمی صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کی جانب اشارہ ہے، جس کے نتیجے میں یہ المناک واقعہ ہوا۔نوٹ میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کی کمی آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت فراہم کی گئی زندگی اور بنیادی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔واصح  رہے کہ 8 اگست کو بلوچستان بار کونسل کے صدر ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کو قتل کردیا گیا تھا، جن کی میت کے ساتھ بڑی تعداد میں وکلاء سول ہسپتال پہنچے تھے کہ اسی دوران شعبہ حادثات کے بیرونی گیٹ پر خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں وکلا سمیت 70 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔دھماکے کی ذمہ داری طالبان سےم نسلک  وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار نے قبول کی تھی ۔ پاکستان کی وفاقی حکومت وہابی دہشت گردوں کے بارے میں بڑی نرمی دلی کا مظاہرہ کررہی ہے کیونکہ دہشت گردوں کی پشتپناہی اور انھیں امداد فراہم کرنے والے افراد حکومت کے اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔

News ID 1866600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha