31 اگست، 2016، 12:24 AM

داعش کا ترجمان ابو محمد العدنانی ہلاک

داعش کا ترجمان ابو محمد العدنانی ہلاک

داعش دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے شہر حلب میں ایک کارروائی کے دوران داعش دہشت گرد تنظیم کا ترجمان ابو محمد العدنانی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم سے وابستہ خبررساں ایجنسی اعماق  کے مطابق شام کے شہر حلب میں ایک کارروائی کے دوران داعش دہشت گرد تنظیم کا ترجمان ابو محمد العدنانی ہلاک ہوگیا ہے۔وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اعلان کیا ہے کہ طہ صبحی فلاحہ المعروف ابو محمد العدنانی حلب میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابو محمد العدنانی 2005 سے 2010 تک عراق میں امریکی جیل میں قید رہا اور اس کے بعد اسے آزاد کردیا گیا ابو محمد العدنانی داعش کے اہم کمانڈر اور ترجمان تھے۔

News ID 1866583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha