مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سکیورٹی اداروں نے پاکستانی جاسوس کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری نند لال مہاراج کو پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے جس نے باڑمیر اور جیسلمیر کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگوں سے اسٹریٹجک معلومات حاصل کرنے کیلیے فیس بک کے 2 اکاؤنٹ استعمال کیے تھے۔نند لال مہاراج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے جیسلمیر اور باڑ میر کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کیلیے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا تھا، مہاراج کو پاک ہند سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے سکیورٹی اداروں نے پاکستانی جاسوس کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1866519
آپ کا تبصرہ