12 اگست، 2016، 1:10 PM

عاصمہ جہانگير کی اچکزئی کے بیان بھر پور حمایت

عاصمہ جہانگير کی اچکزئی کے بیان بھر پور حمایت

پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیرنے کہا ہے کہ کوئٹہ کے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں اچکزئی کا بیان صداقت اور حقیقت پر مبنی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیرنے کہا ہے کہ کوئٹہ کے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں اچکزئی کا بیان صداقت اور حقیقت پر مبنی ہے ۔عاصمہ نے کہا ہے کہ  اگر کوئٹہ حملے کو انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دینے کے بیان پر عدالت میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تو وہ ان کا دفاع کریں گی۔عاصمہ جہانگیرنے  بلوچستان ہائی کورٹ میں وکلاء برادری سے تعزیت کی اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اچکزئی کو سچ بولنے پر غدار کہا گیا، اگر ان کے خلاف درخواست دائر کی گئی تو دیگر وکلاء بھی عدالت آئیں گے۔ عاصمہ نے کہا کہ پشاور اسکول اور کوئٹہ کے دہشت گردانہ حملے پاکستان کے انٹیلیجنس اداروں کی غفلت ناکامی اور شکست کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ عاصمہ  کے مطابق انسداد دہشت گردی کے آپریشن کو نچلی سطح سے شروع کرنا چاہیے تاکہ اس دہشت گردی کا صفایا کیا جاسکے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ آپریشن  اونچی سطح سے شروع کیا جانا چاہیے اور وہابی دہشت گردوں کے حامی نیٹ ورک کو توڑنا چاہیے جبکہ تک دہشت گردوں کی رابطہ لائن کو تورا نہیں جائے گا تک تک پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا ۔

News ID 1866168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha