5 اگست، 2016، 11:09 AM

سعودی عرب میں 8 ہزار سے زائد پاکستانی مشکلات کا شکار

سعودی عرب میں 8 ہزار سے زائد پاکستانی مشکلات کا شکار

سعودی عرب میں 8 ہزار سے زائد پاکستانی مزدور پھنس گئے، جنہیں کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہیں، ان کے پاس واپسی کا کرایہ بھی نہیں ہے۔سعودی عرب میں پاکستانی اور ہندوستانی مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے ہندوستان نے سعودی جدہ میں اپنے شہریوں کے لئے کھانا تقسیم کرکے سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 8 ہزار سے زائد پاکستانی مزدور پھنس گئے، جنہیں کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہیں، ان کے پاس واپسی کا کرایہ بھی نہیں ہے۔سعودی عرب میں پاکستانی اور ہندوستانی مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے ہندوستان نے سعودی جدہ میں اپنے شہریوں کے لئے کھانا تقسیم کرکے سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔ ادھرسعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے بھی جدہ میں پاکستانیوں کے کیمپ کا دورہ کیا، انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کو کھانے پینے کے لیے200 ریال دیے جار ہے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے سعودی وزیروں سے ملاقات کی ہے،پاکستانی سفیر منظور الحق نے سعودی حکام سے ملاقات میں پاکستانی محنت کشوں کا معاملہ اٹھایاہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں  ہزاروں  پاکستانی اور ہندوستانی مزدروں  کو شدی مشکلات کا سامنا ہے سعودی کمپنیوں کے مالکوں نے مزدروں کے کئی ماہ سے حقوق بھی ادا نہیں کئے ہیں۔

News ID 1865993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha