مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے بیان جاری کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے ذریعے گزشتہ شب علیحدگی پسندوں نے سرحد پار سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ہندوستانی فوج کے کرنل این این جوشی کا کہنا ہے کہ 'دہشتگردوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ سری نگر کے شمال مغرب کی طرف 75 میل کے فاصلے پر واقع نوگام سیکٹر میں پیش آیا۔'انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک فوجی شدید زخمی ہے۔
ہندوستان نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1865869
آپ کا تبصرہ