2 جولائی، 2016، 1:44 AM

پاکستان کے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

پاکستان کے صوبہ سندھ  میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

پاکستان کی آٓئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایک ہفتے کے دوران صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی آٓئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)   نے ایک ہفتے کے دوران سندھ میں تیل اور گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی  آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ مذکورہ دریافت صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کھودے گئے آزمائشی کنویں ’’بِٹ رِزم ویسٹ زیرو ون اے‘‘ سے ہوئی جب کہ  او جی ڈی سی ایل کے سیکریٹری احمد حیات لک کے مطابق  اس کنویں سے روزانہ 290 بیرل خام تیل اور 43 لاکھ معیاری مکعب فٹ قدرتی گیس یومیہ حاصل کی جاسکے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے اجلاس میں بتایا تھا کہ تیل و گیس کے 4 ذخائر صوبہ سندھ اور 2 صوبہ خیبر پختونخوا میں دریافت ہوئے ہیں اور دریافت کی رو سے خیبرپختونخواہ سے 31.6 ملین کیوبک فٹ گیس اور 339 بیرل روزانہ تیل نکالا جائے گا جب کہ سندھ سے 2,020 بیرل تیل روزانہ اور 18.5 ملین کیوبک فٹ گیس ملے گی۔

News ID 1865172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha