20 جون، 2016، 1:36 PM

خفیہ ادارے نے تہران میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

خفیہ ادارے نے تہران میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے تہران میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے ایک بڑے شیطانی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے تہران میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے ایک بڑے شیطانی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

وزارت انٹیلیجنس نے بیان میں کہا ہے کہ ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبری سے منسوب ایام کے دوران وہابی تکفیری دہشت گرد تہران اور بعض دیگر صوبوں میں بم دھماکوں کا بڑا منصوبہ بنارہے تھے اور اس سلسلے میں دہشت گردوں بڑے پیمانے پر بم تیار کررکھے تھےلیکن امام زمانہ (عج)  کے گمنام سپاہیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس شیطانی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے اور اس سلسلے میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں دھماکہ خيز مواد ، بم اور ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں خفیہ ادارے کی اطلاع کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ  ملکی اور غیر ملکی سطح پر وسیع کردیا گیا ہے اور مزید اطلاعات سے ایران کے غیور ، بہادر اور روزہ دار مؤمنین کو آئندہ آگاہ کیا جائے گا۔

News ID 1864869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha