مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے شمالی علاقے کی ایک جھیل میں موسم کی خرابی کے باعث ایک کشتی ڈوبنےکے نتیجے میں 11 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ واقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو سے 1,000 کلومیٹر شمال میں موجود علاقے کاریلیا میں ایک جھیل سیاموزیرو میں پیش آیا۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان ویلادمیر مارکنکے مطابق واقعے میں 11 بچے اور ان کا ایک انسٹرکٹر ہلاک ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں اور وہ قریب میں قائم ایک سمر کیمپ میں شریک تھے۔
آپ کا تبصرہ