15 جون، 2016، 1:52 AM

طور خم بارڈ ر پر پاک فوج کے مزید فوجی دستے پہنچ گئے

طور خم بارڈ ر پر پاک فوج کے مزید فوجی دستے پہنچ گئے

طور خم سرحد پر پاکستانی  فوج اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ تازہ دم فوجی دستے بھی افغان سرحد پر پہنچا دیئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  طور خم  سرحد پر پاکستانی  فوج اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ تازہ دم فوجی دستے بھی افغان سرحد پر پہنچا دیئے ہیں ۔  پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک فوج اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان طور خم بارڈر پر گیٹ کی تنصیب کے حوالے سے کشیدگی جاری ہے اور اسی حوالے سے پاکستان نے پاک فوج کے تازہ دم دستے طور خم بارڈر پر پہنچا دیئے ہیں ۔رائٹرز کے مطابق  افغان سرحد کے قریب پاکستانی فوج میں خاصی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان کی جانب سے طور خم بارڈر پر گیٹ کی تنصیب کرنے پر فائرنگ شروع کر دی تھی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھر جواب دیا گیا۔افغان حکام کو پاکستان کی جانب سے گیٹ کی تنصیب اور بارڑ لگانے پر اعترا ض ہے۔
طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی شہید ہوگئے ہیں اور ان کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جواد چنگیزی طورخم باررڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے  جنھیں فوجی اعزاز کے ساتھ کوئٹہ میں سپردخاک کردیا گیا۔

News ID 1864750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha