مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگارہا ہے اور اس سلسلے میں افغانستان کو آگاہ کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگارہے ہیں باڑ لگانے کی وجہ واضح ہے ہم افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں، تجارتی اور دیگر قانونی مقاصد کے لئے ویزہ رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان آنے کی اجازت ہے۔ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے جنگی عزائم خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہیں بھارت کی ایٹمی ہتھیاروں کےاستعمال میں پہل نہ کرنیکی ڈاکٹرائن جھوٹ پرمبنی ہے پاکستان نے ہمیشہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی بات کی کیوں کہ ایٹمی ہتھیاروں کےاستعمال میں پہل کرنے کے خوفناک نتائج برآمد ہوسکتےہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگارہا ہے اور اس سلسلے میں افغانستان کو آگاہ کردیا ہے۔
News ID 1871618
آپ کا تبصرہ