مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو سب سے زيادہ مالی مدد فراہم کرنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراقی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران صوبہ الانبار کے علاقہ الرطبہ سے ابو خلف الضاحی کو گرفتار کرلیا ہے جو داعش کو بڑے پیمانے پر مالی مدد فراہم کررہا تھا۔ ادھر عراقی فورسز کی فلوجہ میں داعش کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔
عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو سب سے زيادہ مالی مدد فراہم کرنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
News ID 1864688
آپ کا تبصرہ