مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ 5 دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ایک جھڑپ میں ہلاک کر دیا ہے۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے بیان کے مطابق یہ دہشت گرد گزشتہ اتوار کے روز کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ بیان کے مطابق اس کارروائی میں فوج کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں مفرور وہابی دہشت گردوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے دہشت گردون کے حملوں میں کم از کم بیس افراد مارے گئے تھے۔
وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ 5 دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ایک جھڑپ میں ہلاک کر دیا ہے۔
News ID 1864664
آپ کا تبصرہ