31 مئی، 2016، 11:38 AM

عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان میں اسلام آبا د کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آبا د کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے دونوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ڈی ایس پی ادریس راٹھورکو خود وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کا حکم دیا۔
عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف باوردی اہلکار پر تشدد، کارسرکارمیں مداخلت اور انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔

News ID 1864401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha