30 مئی، 2016، 1:48 PM

بحرہ روم میں پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے سے 700 افراد ہلاک

بحرہ روم میں پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے سے 700 افراد ہلاک

لیبیا سے اٹلی جانے والے پناہ گزینوں کی کشتیاں گزشتہ چند روز کے دوران بحریہ روم میں ڈوبنے سے 700 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا سے اٹلی جانے والے پناہ گزینوں کی کشتیاں گزشتہ چند روز کے دوران  بحریہ روم میں ڈوبنے سے 700 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی ترجمان کارلوٹا سمی کے مطابق تارکین وطن کی کشتیاں بدھ ، جمعرات اور جمعے کے روز اٹلی کے جنوب میں حادثے کا شکار ہوئیں ۔
 ترجمان کے مطابق ڈوبنے والوں میں سے 45افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ساڑھے چھ سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں ۔  اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق گزشتہ ہفتے سمندر میں ریسکیو آپریشنز کے دوران تیرہ ہزار سے زائد تارکین وطن کو بچایا گیا ہے ۔

News ID 1864383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha