مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے سابق وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کی جگہ وزیر ٹرانسپورٹ بینالی یلدرم کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی نے احمد داؤد اوغلو کی جگہ وزیر ٹرانسپورٹ بینالی یلدرم کو پارٹی کا نیا چیرمین منتخب کردیا ہے جو ملک کے نئے وزیراعظم بھی ہوں گے۔ پارٹی کا چیرمین بننے اور وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد بینالی یلدرم کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر آگے چلوں گا اور صدارتی نظام کو مضبوط کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے ملک میں صدارتی نظام کی مضبوطی کے حوالے سے صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ترکی کے سابق وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کی جگہ وزیر ٹرانسپورٹ بینالی یلدرم کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔
News ID 1864124
آپ کا تبصرہ