18 مئی، 2016، 4:28 PM

ڈونلڈ ٹرامپ کا صدر بننے کی صورت میں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ

ڈونلڈ ٹرامپ کا صدر بننے کی صورت میں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے جوہری تنازع کے حل کے لیے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے جوہری تنازع کے حل کے لیے ملاقات کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے اس ملک کے رہنما سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا عالمی طور پر تنہا ملک ہے لیکن اس ملاقات سے امریکی پالیسی میں اہم تبدیلی آئے گی۔

ادھر صدارتی انتخابات میں ان کی ممکنہ حریف ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھونڈا قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی مبہم اور غیر حقیقی ہے۔

News ID 1864087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha