30 اگست، 2025، 9:06 AM

ٹرمپ کے ساتھ ناگوار واقعہ پیش آیا تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہوں، امریکی نائب صدر

ٹرمپ کے ساتھ ناگوار واقعہ پیش آیا تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہوں، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر ونس نے صدر ٹرمپ کو پیش آنے والا واقعہ وحشتناک قرار دیتے ہوئے ملک کی قیادت سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے نائب صدر جی ڈی ونس نے کہا ہے کہ جو واقعہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پیش آیا اسے وحشتناک قرار دیا جاسکتا ہے ان حالات میں امریکہ کی قیادت کے لیے تیار ہوں۔

ونس نے صدر ٹرمپ کے بائیں ہاتھ پر نیلاہٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاں، واقعی وحشتناک واقعات پیش آئے ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ صدر امریکہ اچھی حالت میں ہیں اور وہ بقیہ مدت صدارت مکمل کریں گے اور عوام کے لیے بڑے کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا اور اگر کوئی بڑا مسئلہ پیش آئے تو پچھلے 200 دنوں کی تجربے سے بہتر تیاری میرے لیے نہیں ہوسکتی۔

صدر ٹرمپ 79 سال کے ہیں اور جنوری میں حلف برداری کے وقت امریکی تاریخ کے سب سے معمر صدر بنے تھے۔ پچھلے مہینے وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ کے پیر میں سوجن اور ہاتھ پر نیلاہٹ کے باعث انہیں طبی معائنہ کرایا گیا، جس سے ان کی صحت پر توجہ مرکوز ہوئی۔

اس کے باوجود ونس نے یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا کہ صدر ٹرمپ جسمانی طور پر بہترین حالت میں ہیں۔ صدر رات دیر تک آخری کالز کرتے ہیں اور صبح سب سے پہلے اٹھ کر دن کی پہلی کال بھی وہی کرتے ہیں۔

News ID 1935099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha