15 مئی، 2016، 4:40 PM

شامی عوام شہید سید مصطفی بدرالدین کی قربانی اور فداکاری کو فراموش نہیں کریں گے

شامی عوام شہید سید مصطفی بدرالدین کی قربانی اور فداکاری کو فراموش نہیں کریں گے

شام میں اہلسنت کے مفتی اعظم مفتی احمد بدرالدین حسون نے حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈرسید مصطفی بدرالدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام شہید سید مصطفی بدرالدین کی عظیم قربانی اور فداکاری کوکبھی فراموش نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں اہلسنت کے مفتی اعظم مفتی احمد بدرالدین حسون نے حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈرسید مصطفی بدرالدین  کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام شہید سید مصطفی بدرالدین کی عظیم قربانی اور فداکاری کوکبھی فراموش نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ شہید بدرالدین کی زندگی شجاعت ، مجاہدت اور شہادت کے جذبے  سے سرشار تھی وہ شہادت کی تلاش و جستجو میں تھے ۔

شام کے مفتی اعظم نے امریکہ نواز عرب حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم امریکہ کے غلام ہو ، تم شیطان کے راستے پر گامزن ہو ، تم امت رسول اللہ (ص) کے ماتھے پر بدنامی کا نشان ہو تم غاصب صہیونی حکومت کے طرفدار اور حامی ہو ، تم نے دہشت گردوں کے ذریعہ شامی عوام کو دربدر کیا شامی عوام کے خون میں امریکہ کے اتحادی عربون کا ہاتھ رنگین ہے۔

انھوں نے کہا  شہید سید مصطفی بدرالدین کا شامی عوام پر احسان ہے جنھوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شامی عوام اور حکومت کا ساتھ دیا اور ہم شہید سید مصطفی  بدرالدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

News ID 1864029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha