مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے دنیا کا سب سے خطرناک اور مہلک ترین جوہری ہتھیار تیار کر لیا ہے جسے " شیطان 2 " کا نام دیا گیا ہے۔یورپ اور امریکہ کے پاس موجود میزائل ڈیفنس ٹیکنالوجی اس قابل ہی نہیں کہ وہ اسے روک سکے۔
اطلاعات کے مطابق روس نے اپنے " شیطان 2" نامی اس جوہری ہتھیار کے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ جوہری ہتھیار سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی وجہ سے اسے ریڈار سسٹم پر دیکھنا ناممکن ہے۔ یہ ایسا خطرناک ہتھیار ہے جو چند ہی سیکنڈز میں کسی بھی ملک کو تہس نہس کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس جوہری ہتھیار کا سرکاری نام آر ایس 28 سرمات ہے۔ نیٹو ملٹری ماہرین اس مہلک ترین ہتھیار کو ’شیطان‘ کا نام دے رہے ہیں۔ ’شیطان 2‘ ایک سے زیادہ وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر اس جوہری بم کو امریکی ریاست ٹیکساس اور یورپ کے اہم ملک فرانس پر گرایا جائے تو وہ پلک جھپکتے صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ