مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ کے ساھت ملاقات میں کہا ہے کہ ایران آخر تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
جنرل دھقان نے کہا کہ اسرائیل پر کامیابی حاصل کرنے اور اسرائیلی ظلم و ستم سے فلسطینی عوام کو بچانے کے لئے تمام شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد ضروری ہے۔جنرل دھقان نے کہا کہ اللہ تعالی کے وعدے کے مطابق اتحاد کے سائے میں ہمیں اسرائیل پر فتح اور کامیابی نصیب ہوگی۔
اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ نے فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں ایران کے ممتاز اور مؤثر نقش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک زندہ ہے اور ہم استقامت ، پائداری اور اتحاد کے ذریعہ اسرائیل پر کامیاب ہوجائیں گے رمضان عبداللہ نے اسرائيل کو عالم اسلام کا دشمن قراردیا اور ان مسلمان ممالک پر افسوس کا اظہار کیا جنھوں نے اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ