مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پانامہ لیکس کی تفتیش کیلیے پینل تشکیل دیا جا رہا ہے۔ سری لنکا کی حکومت میں گزشتہ سال جنوری میں کرپسن مکائو کا نعرہ لگا کر اقتتدار میں آئی تھی اس نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر مہندا راجاپکاسے اور اس کے خاندان نے اپنے 10 سالہ دور اقتتدار میں اربوں ڈالرز بیرون ممالک منتقل کیے ہیں تاہم مہندرا خاندان اس کی تردید کرتا ہے۔
پانامہ لیکس میں 46 سری لکنز کے نام آئے ہیں، وزیرخزانہ روی کرونائکے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی دوسری فہرست کیلئے ہم نو مئی کا انتظار کر رہے ہیں اس لسٹ میں بھی جس کسی کا نام آئیگا اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ