ناروے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ / 14 افراد سوار

ناروے کے شہر برجن کے مغربی ساحل کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ہیلی کاپٹر پر 14 افراد سوار تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ناروے کے شہر برجن کے مغربی ساحل کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر 14 افراد سوار تھے جو مغربی ساحل کے قریب ایک جزیرے پر گر گیا۔
ناروے پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے وقت اس میں کم از کم 14 افراد سوار تھے ۔ جس علاقے میں ہیلی کاپٹر گرا ہے وہاں اکثر ان کی آمدورفت جاری رہتی ہے ناروے کے شمالی سمندر میں غیر ملکی کمپنیوں کے تیل کے پلیٹ فارمز موجود ہیں جن پر آمدورفت کیلئے ہیلی کاپٹرز کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر برجن شہر کے قریب گرا ہے جو ناروے کا دوسرا بڑا شہر ہے۔

News Code 1863647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =