مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل حسین دھقان روس کے وزیر دفاع سرگئی شویکو کی دعوت پرعالمی سکیورٹی کے پانچویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ اس اجلاس میں کئي ممالک کے وزراء دفاع ، نائب وزراء دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت 500 دفاعی ماہرین شرکت کررہے ہیں ۔ اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس ماسکو میں بدھ اور جمعرات دو دن تک جاری رہےگا۔ ایرانی وزیر دفاع روسی وزیر دفاع کے علاوہ دیگر ممالک کے وزراء دفاع کے ساتھ بھی دفاعی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر دفاع جنرل دھقان کا ماسکو کا دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ روس اور ایران کا دہشت گردی کے خلاف نقطہ نظر یکساں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع عالمی سکیورٹی کے پانچویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1863569
آپ کا تبصرہ