سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی دن گزر گئے

سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکی صدر اوبامہ کے دورہ سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے شرائط اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی دن گزر گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکی صدر اوبامہ کے دورہ سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ اور سعودی عرب کے شرائط اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی دن گزر گئے ہیں۔ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی ایام کی دوبارہ واپسی اب ممکن نہیں ۔ اس نے کہا کہ امریکہ میں تبدیلی آگئی ہے اور اسی مقدار میں سعودی عرب بھی تبدیل ہوگیا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان میں نمایاں تھا کہ امریکہ میں تبدیلی آگئی ہے اور سعودی عرب کو اس تبدیلی کی ہمراہی کرنا پڑےگی۔ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب میں اب  امریکی تقلید کا دور ختم ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ  ترکی الفیصل امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

News Code 1863463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =