18 اپریل، 2016، 9:45 AM

عمران خان کی پانامہ لیکس کے بعد پاکستانی سیاسی رہنماؤں کے احتساب پر تاکید

عمران خان کی پانامہ لیکس کے بعد پاکستانی سیاسی رہنماؤں کے احتساب پر تاکید

پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لندن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستان فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر سیاسی رہنماؤں کا احتساب کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لندن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستان فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر سیاسی رہنماؤں کا احتساب کرنا ہوگا۔ برمنگھم میں اپنےہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم نواز شریف جواب دینے کے بجائے دوسروں پر حملے کر رہے ہیں اور جب وہ ٹی وی پر تقریر کے لئے آئے تو ایسا لگا کہ بھارتی فلم کا دکھی گانا شروع ہوگیا ہو، وزیراعظم کس طرح لوگوں کومنی لانڈرنگ اور کرپشن سے روکیں گے اور وہ کس طرح لوگوں کو ٹیکس ادا کرنے کا کہیں گے، پانامہ پیپرز کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے درباریوں نے صفائیاں پیش کرنی شروع کردیں، پاکستان کو پانامہ لیکس کےمعاملے پر مثال بننا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے کسی وزیر نے کرپشن کی ہے تو انہیں جیل میں ڈالیں، اگر حکومت کے پاس کسی کے خلاف کرپشن کی فائلیں ہیں تو اسے پکڑے، کیا فائلیں بلیک میل کرنے کے لئے رکھی ہیں جب کہ مجھے بھی ڈرانے اور بلیک میل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

News ID 1863381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha